ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب میں بجلی کی خریداری میں گڑبڑی، حکومت واضح کرے:کانگریس

پنجاب میں بجلی کی خریداری میں گڑبڑی، حکومت واضح کرے:کانگریس

Wed, 07 Sep 2016 12:41:29    S.O. News Service

جالندھر،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں بجلی کی خریداری اور اس کی ادائیگی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے پنجاب پردیش کانگریس نے اس معاملے میں نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل سے وضاحت دینے اور اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے،ساتھ ہی پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ریاست میں ان کی پارٹی کی حکومت آتی ہے تو بجلی کی خریداری کے معاملے کی جانچ سی بی آئی اور سی اے جی کو سونپی جائے گی۔پنجاب ریاستی کانگریس سینئر ترجمان سنیل جاکھڑ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب کے راج پورا تھرمل پاور سے بجلی کی خریداری کے بارے میں حکومت کے لوگوں کا بیان مختلف ہے۔اتنا ہی نہیں بجلی خریداری کی شرح اور ادائیگی میں بھی کروڑوں روپے کا فرق ہے۔جاکھڑ نے پوچھا کہ یہ فرق کہاں جا رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے اس کے بارے میں نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل کو وضاحت دینا چاہئے اور وہ پیسہ ریاست کے 61لاکھ گھریلو صارفین کو واپس کیا جانا چاہیے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اسمبلی میں حکومت کی جانب سے اس سال کہا گیا تھا کہ راج پورا تھرمل پاور سے حکومت 2.89روپے فی یونٹ کی شرح سے بجلی خرید رہی ہے۔اس بارے میں پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے سربراہ کے ڈی چودھری نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ راج پورا سے 2.20روپے کی شرح سے بجلی کی خریداری کی جاتی ہے۔جاکھڑ نے کہا کہ اس بارے میں تحریری سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ راج پورا اور تلوڈی تھرمل سے بالترتیب 3.59روپے اور 3.99روپے کی شرح سے فی یونٹ بجلی خریداری کی جا رہی ہے۔
 


Share: